میڈرڈ ۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا پلیئر ایوارڈ ووٹنگ کی شفافیت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ فیفا کے سالانہ ایوارڈ ووٹنگ میں بد دیانتی اور ووٹ چوری کرنے کا الزام لگا ہے۔ متعدد ممالک کے نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے میسی کو ووٹ نہیں دیا۔ رواں ہفتہ فیفا کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالرکا ایوارڈ میسی کو دیا گیا تھا۔ ووٹنگ نتائج سامنے آنے پر متعدد ممالک نے کہا ہے کہ انہوں نے میسی کو ووٹ نہیں دیئے تو انکے ووٹ کیسے زیادہ ہوگئے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مصری فٹبالر صالح محمد کے حق میں چند ووٹ اسلئے مسترد کئے گئے وہ کیپٹل لیٹرز میں لکھے گئے تھے۔