میسی کہاں ہے ؟ سعودی شائقین کا سوال

   


دوحہ ۔ فیفا ورلڈکپ 2022ء میں منگل کو سعودی عرب نے ارجنٹینا کو 1-2 گولز سے شکست دی جس کے بعد فاتح ٹیم کے مداحوں نے کپتان لیونل میسی کو ڈھونڈنا شروع کردیا۔ میڈیا کے مطابق میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر سے ایک ٹی وی رپورٹر لائیو شوکررہا تھا کہ اس دوران کچھ سعودی مداحوں نے میسی کی ٹرولنگ کی۔ سعودی مداحوں نے غیرملکی رپورٹر سے پوچھنا شروع کردیا کہ میسی کہاں ہے؟۔ سعودی مداحوں کے دلچسپ انداز میں میسی سے متعلق پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی رپورٹر بھی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو مبارک باد رہا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو میچ کے بعد گفتگو کے دوران لیونل میسی نے کہا تھا کہ یہ بہت بڑا دھکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔