ڈھاکا۔ بنگلہ دیش میں لاک ڈاون کے دوران ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ منانے پر15 افرادکو جرمانہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہر دامور ہودا میں مذکورہ افراد میسی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کیفے میں کیک اورکافی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ ان میں ہر شخص پر100 ٹکا جرمانہ کیا گیا۔ مداحوں پر سماجی فاصلہ رکھنے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔