بیونس آئرس۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی شرٹس جنوبی امریکہ کے 50 ہزار فٹبالرز کے لئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں۔میسی نے اپنی 3 دستخط شدہ شرٹس کورونا وائرس ویکسین بنانے والی چین کی ایک کمپنی کو عطیہ دی جس کے بدلے میں وہ کمپنی 50 ہزار فٹبالرزکو ویکسین دے گی۔ ارجنٹینا کے 26 فرسٹ ڈویڑن کلبز کے کھلاڑیوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ دوسری جانب اس حوالے سے کچھ تنازعہ بھی کھڑا ہوگیاکیونکہ یہ معاہدہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے کروایا گیا ہے ۔ان پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انھیں اپنے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، وہ ایسا معاہدہ عوامی مفاد میں بھی کرسکتے تھے۔