بیونس آئرس۔ جنوبی امریکی ملک کی فٹ بال اسوسی ایشن نے کہا کہ لیونل میسی وینزویلا اور بولیویا کے خلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے ارجنٹیناکی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ 37 سالہ میسی ٹخنے کے زخم کی وجہ سے چلی اورکولمبیا کے خلاف ستمبر میں البیسیلیسٹی کے کوالیفائر میں نہیں کھیل سکے تھے لیکن اس کے بعد وہ اپنے کلب انٹر میامی کے لیے ایکشن میں واپس آئے ہیں۔ ارجنٹینا 10 اکتوبر کو وینزویلا سے باہر اور پانچ دن بعد بیونس آئرس میں بولیویا سے مقابلہ کرے گا۔ موجودہ ورلڈکپ اورکوپا امریکہ چمپئنز فی الحال 10 ٹیموں کے جنوبی امریکی گروپ میں آٹھ گیمز میں 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جو دوسرے نمبر پر موجود کولمبیا سے دو پوائنٹس آگے ہیں۔ ٹاپ چھ ٹیمیں 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے راست رسائی حاصل کر لیں گی، جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ، میکسیکو اورکینیڈا کریں گے۔ ساتویں نمبر کی ٹیم بین البراعظمی پلے آف میں شرکت کرے گی۔