میسی ۔ ریونت ریڈی ٹیموں کا فٹبال مقابلہ

   

Ferty9 Clinic

اپل اسٹیڈیم پہونچ کر ڈی جی پی نے انتظامات کا جائزہ لیا
حیدرآباد : /11 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر میں عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی آمد اور میچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ پولیس سے میسی اور چیف منسٹر کے میاچ کیلئے غیرمعمولی سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ /13 ڈسمبر کو میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اپل اسٹیڈیم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا اور اس لحاظ سے سیکوریٹی کے مضبوط قلعہ کو تیار کیا جارہا ہے ۔ اس میچ اور اسٹار فٹبالر کی میزبانی کا آج ڈائرکٹر جنرل پولیس شیودھر ریڈی نے جائزہ لیا ۔ راجیو گاندھی اسٹیڈیم اپل پہونچ کر ڈی جی پی نے انتظامات اور سیکوریٹی کے متعلق عہدیداروں سے بات کی اور مشورے دیئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی تلنگانہ نے کہا کہ میچ کا مشاہدہ کرنے آنے والے شایقین کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھا جائے گا اور ہر شہری کیلئے پرسکون ماحول فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میسی کی عوامی مقبولیت اور چیف منسٹر کی شرکت کو نظر میں رکھ کر مثالی انتظامات کئے جانے چاہئیے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شایقین کیلئے مقررہ کردہ شرائط اور مشوروں کی تشہیر کو اہمیت دیں اور ٹریفک قاعدے اور قوانین کے متعلق شعور بیدار کریں ۔ عہدیداروں نے ڈی جی پی کو انتظامات کے متعلق منصوبہ بتایا ۔ اپل اسٹیڈیم میں 39 ہزار افراد کی گنجائش ہے ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس راچہ کنڈہ سدھیر بابو و دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ ع