میعاد ختم ہونے کے بعد بھی ’ہلدی رام فوڈ پراڈکٹس‘ فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد : لنگر حوض پولیس نے ایک گودام پر دھاوا کرتے ہوئے میعاد ختم ہونے کے بعد بھی ہلدی رام فوڈ پراڈکٹس کو فروخت کرنے والی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون اے آر سرینواس نے کہا کہ لنگر حوض باپو نگر میں واقع سری رام ایجنسیز کے مالک کے لکشمی نارائنا ہلدی رام فوڈ پراکٹس کی میعاد کی تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے عام مارکٹ میں فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس پراڈکٹ کو عام دکانات پر فروخت کرنے کیلئے لکشمی نارائنا اپنے ملازمین کے ذریعہ اصل میعاد کو حذف کر کے اس پر فرضی میعاد کا اسٹامپ لگا رہا تھا ۔ گرفتار تاجر کے قبضہ سے لنگر حوض پولیس نے دیڑھ لاکھ مالیتی فوڈ پراڈکٹس ضبط کرلیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ میعاد ختم ہونے کے باوجود فوڈ پراڈکٹس کھانے سے عوام کی صحت متاثر ہوسکتی ہے اور یہ قانون کے خلاف ہے ۔