حیدرآباد۔ جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر جمعہ کو نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے پرانے شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحدیدات 30 اکٹوبر کو صبح 8 بجے تا شام 6 بجے تک نافذ رہیں گی۔ احکامات کے مطابق چارمینار کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ شاہ علی بنڈہ چوراہا سے موڑ کر خلوت، ناگل چنتہ یا مغلپورہ کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح چارمینار کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ موتی گلی سے موسیٰ باؤلی اور والگا ہوٹل کی سمت کردیا جائے گا۔ پتھر گٹی سے چارمینار کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ گلزار حوض سے مٹی کا شیر اور پنجہ شاہ کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح گلزار حوض کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ مٹی کا شیر، خلوت اور گھانسی بازار کی سمت کردیا جائے گا۔ جلوس گلزار حوض پہنچنے پر مدینہ بلڈنگ سے چارمینار کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ سٹی کالج جنکشن کے پاس کردیا جائے گا۔