جموں 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلم عقیدت مندوں کا مساجد میں ہجوم تھا تاکہ عید میلادالنبیؐ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں جبکہ عہدیداروں نے اتوار کے دن تحدیدات میں جموں ریجن کے کئی علاقوں میں نرمی پیدا کردی تھی۔ لیکن اُنھوں نے کسی بڑے جلوس کی امتناعی احکام نافذ ہونے کے پیش نظر اجازت نہیں دی۔ سرحدی اضلاع پونچھ اور بعض حساس علاقوںکے سوائے عوام کو پولیس اور نیم فوجی ارکان عملہ نے تمام رکاوٹیں اور خاردار تار آج علی الصبح سڑکوں سے ہٹاکر سہولت فراہم کی۔ تاہم کرفیو جیسی تحدیدات بیشتر علاقوں میں دیکھی گئیں۔ جب کہ عہدیداروں نے امتناعی احکام تحت دفعہ 144 قانون تعزیرات ہند پورے جموں و کشمیر میں جمعہ کی آدھی رات سے احتیاطی اقدام کے طور پر نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری خیال کیا۔ تاکہ سپریم کورٹ کا ایودھیا مقدمہ کا فیصلہ آنے سے پہلے احتیاطی طور پر اقدامات کئے جائیں۔