میلادالنبیؐ کے موقع پر مساجد میں دیگر ابنائے وطن کو مدعو کرنے کی تجویز،باہمی یکجہتی اور مذاہب کو سمجھنے کا بہتر موقع

   

حیدرآباد۔/10 ستمبر، ( سیاست نیوز) میلادالنبیؐ کے موقع پر 28 ستمبر کو ملک کی تمام مساجد میں دیگر ابنائے وطن کو کھانے پر مدعو کرتے ہوئے اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ ایگزیکیٹو ڈائرکٹر کووا پیس نیٹ ورک مظہر حسین نے ملک کی تمام مساجد کمیٹیوں اور دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ میلادالنبیؐ کے موقع پر پڑوس سے تعلق رکھنے والے دیگر آبنائے وطن کو مساجد میں کھانے پر مدعو کریں تاکہ ایک دوسرے کے مذاہب کو بہتر طور پر سمجھنے اور غلط فہمیوں کے ازالہ میں مدد ملے۔ مساجد میں پروگرامس منعقد کرنے والے افراد اور تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رپورٹ، تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ دوسروں کو ترغیب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں باہمی بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کے پیام کو عام کرنے میں یہ پروگرام مددگار ثابت ہوگا۔ ان پروگراموں کی تصاویر، ویڈیوز اور رپورٹ شیئر کرنے کیلئے ایک خاص ویب سائیٹ تیار کی گئی ہے جس پر تفصیلات کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔ میلادالنبیؐ سے اس تحریک کا آغاز کرتے ہوئے دیگر عیدین کے موقع پر بھی تمام مذاہب کے افراد کو مسلمانوں اور مساجد سے قریب کیا جاسکتا ہے۔ مظہر حسین نے مساجد میں دعوت کے پروگرام اور دیگر سرگرمیوں کیلئے علحدہ ویب سائیٹ تیار کی ہے۔ 28 ستمبر یا اس کے بعد تفصیلات پوسٹ کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تقاریب کے انعقاد کا مقصد ایک دوسرے مذاہب اور روایات کو سمجھنا ہے۔ مظہر حسین سے واٹس ایپ نمبر 9394544244 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔