میلادالنبیؐ کے موقع پر گورنر جشنو دیو ورما کی عوام کو مبارکباد

   

حیدرآباد/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) گورنر جشنو دیو ورما نے عید میلادالنبیؐ کے مبارک موقع پر تلنگانہ عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیام میں گورنر نے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اتحاد، ہم آہنگی اور عالمی بھائی چارہ کا درس دیا گیا اور آپؐ کی تعلیمات ساری انسانیت کیلئے باعث احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات سے امن و خوشحالی ممکن ہے۔ گورنر نے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمیں آپس میں اعتماد، ہمدردی و بھائی چارے کا سلوک کرنا چاہیئے۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ میلادالنبیؐ حقیقی جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی۔1