سنگا ریڈی 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمود علی اسیر الہاشمی صاحب نے بتایا کہ حسب سابق جشن عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پانچ مقامات رکشہ کالونی مارکس نگر گورنمنٹ ہاسپٹل بابا نگر کلوا کنٹا میں مرد و خواتین کے لیے تناول و طعام کا اہتمام کیا گیا اور گورنمنٹ ہاسپٹل میں مریضوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔
جنگاؤں میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد
جنگاؤں /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میلادالنبی ﷺ کے مبارک و مسعود موقع پر جنگاؤں کے مسلمانوں نے آپ ﷺ کی محبت میں اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ اس کیمپ کا اہتمام ٹی ایس میسا اور ہم ساتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے سرکاری دواخانہ جنگاؤں میں کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹی ایس میسا صدر جنگاؤں ضلع نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے خون کا عطیہ دیکر مسلمانوں نے اپنے نبی ﷺ سے محبت کا ثبوت پیش کیا ۔ اس خون کے ذریعہ کسی دوسری جان کو بچانا مقصود ہے ۔ اس موقع پر صدر ہم ساتھ فاؤنڈیشن محمد یعقوب ، محمد حفیظ ، خواجہ مجتہد الدین ، محمد تحسین ، محمد ذکی، جمال شریف ایڈوکیٹ ، معراج الرحمن صادق سلیم اور دیگر موجود تھے ۔