میلاد النبیؐ جلوس :ادھو، پواراور ابوعاصم اعظمی کا اجلاس متوقع

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران میلادالنبی ؐ کے جلوس کی اجازت کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہو ئی ہے۔ میلاد النبیؐ کے جلوس نکالنے کے سلسلے میں چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے اور این سی پی صدر شرد پواراور سماج وادی پارٹی ممبئی یونٹ کے قائد ابوعاصم اعظمی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اس میں اصول و ضوابط اور رہنمایانہ خطوط کرنے پر غور کیا جائے گا۔ تمام مذاہب کو مساوات کی بنیاد پرتہوار منانے کی اجازت دے دی گئی اور قواعد تیار کیے گئے۔ خاص طور پر ممبئی میں خلافت کمیٹی کے ذریعہ خلافت ہاؤس سے جلوس نکالنے کی روایت 109 سال پرانی ہے اور اسے جاری رکھنا چاہئے۔