متنازعہ اور اشتعال انگیز پوسٹوں کی تنقیح اور جانچ ، لاء اینڈ آرڈر کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت انتباہ
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات اور اس سے قبل گنیش تہوار اور میلادالنبیؐ کے پیش نظر محکمہ پولیس نے سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی ہے۔ متنازعہ فرضی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے حالات کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی حکومت کی جانب سے پولیس کو ہدایت دی گئی۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کے لئے سوشل میڈیا ایکشن ٹیم تشکیل دی ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کو نقصان پہونچانے والے پوسٹوں پر یہ خصوصی ٹیم نظر رکھے گی۔ گنیش تہوار کے پیش نظر حیدرآباد میں 20 ہزار پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیس کمیٹیوں کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے عوام میں اتحاد، بھائی چارگی کے جذبہ کو فروغ دینے کے لئے شعور بیداری کی جارہی ہے۔ ہر سال چند لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا میں جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہوئے عوام میں اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس پر نظر رکھنے کے لئے اس مرتبہ حکومت کی ہدایت پر پولیس نے سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ اتفاق سے اس مرتبہ گنیش وسرجن اور میلادالنبیؐ ایک ہی دن آرہے ہیں جس کے پیش نظر چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے ہر پوسٹ کی اسکورٹنی کی جارہی ہے۔ سائبر کرائم، ٹاسک فورس، ایس او ٹی پولیس کی جانب سے خاموشی سے سوشل میڈیا کے پوسٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ متنازعہ پوسٹس کا پوسٹ مارٹم کررہی ہے۔ لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچانے والے پوسٹس شیئر کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انھیں گرفتار کررہی ہے۔ گنیش وسرجن کے بعد پولیس انتخابات بندوبست میں مصروف ہوجائے گی۔ سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کررہے ہیں۔ سیاسی قائدین ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لئے سخت الفاظ اور غیر پارلیمانی ریمارکس پر مشتمل پوسٹس کررہے ہیں۔ ایسے پوسٹس پر بھی پولیس نظر رکھی ہوئی ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے اور لاء اینڈ آرڈر کو نقصان پہونچانے والوں کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے انتباہ دیا جارہا ہے۔ ن