میلانیا ٹرمپ کا ہنٹر بائیڈن کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

   

واشنگٹن ۔ 16 اگست (ایجنسیز) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو جنسی مجرم جیفری ایپسٹن سے متعلق غلط بیانات دینے پر ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ میلانیا ٹرمپ کے وکلا نے 6 اگست کو بھیجے گئے نوٹس میں ہنٹر بائیڈن سے فوری معافی مانگنے اور اپنے بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


میلبورن کے انڈین فلم فیسٹیول میں عامر خاں نے ترنگا لہرا یا
میلبورن۔ 16 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اور فلم ساز عامر خان نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) 2025 میں ترنگا لہرایا ۔ عامر خان نے میلبورن میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کا افتتاح کیا جہاں سب نے ان کی موجودگی کو سراہا۔ انہیں ہندوستان کے یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ یہ فیسٹیول14 اگست سے 24 اگست تک چلے گا ۔