میلانیا ٹرمپ کی اپنے الوداعی خطاب میں اتحاد کی اپیل

   

واشنگٹن: امریکہ کی رخصت پذیر خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے لڑنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کے لیے قوم کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد ترک کر کے امن قائم رکھیں۔ یہاں وائیٹ ہاؤس میں پیر کے روز جاری اپنے الوداعی پیغام میں محترمہ میلانیا نے کہا کہ “گزشتہ چار سال ناقابل فراموش رہے ہیں۔