شیونیکا (سلووینیا) 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ایک لکڑی کا مجسمہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے آبائی وطن سلووینیا میں تعمیر کیا گیا ہے۔ 26 فٹ بلند اس چوبی مجسمہ کو ایک خانگی اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جہاں ٹرمپ کے خدوخال کو نمایاں کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں کی مٹھی ہوا میں اٹھا رکھی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں میلانیا کا بھی ایک چوبی مجسمہ کی بھی ان کے آبائی مستقر سیونیکا میں نقاب کشائی کی گئی تھی۔
