میلان میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا‘ 8 افراد ہلاک

   

میلان : اٹلی کے شہر میلان میں ایک چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، جبکہ حادثہ میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق طیارہ جس عمارت سے ٹکرایا وہ مرمت کے باعث خالی تھی، حادثہ میں طیارے میں سوار 6 مسافر اور 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ طیارہ گرنے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سول ایوی ایشن حکام اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ فائر فائٹرز نے تھوڑی جدوجہد کے بعد آگ بجھا دی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔