نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی مطلقہ میلنڈا فرینش نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اپنی دولت کے بڑے حصے کو فلاحی ادارے “گیٹس فاؤنڈیشن” کو دینے کے حوالے سے اپنے سابقہ اعلان پر عمل نہیں کریں گی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق میلنڈا اب مذکورہ رقم اپنے سابق شوہر کے ساتھ قائم کیے گئے ادارے کے بجائے دیگر فلاحی اداروں میں تقسیم کریں گی۔اخبار نے باخبر شخصیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ 57 سالہ کمپیوٹر ماہر میلنڈا نے اپنا سابقہ موقف 2021ء کے اواخر میں تبدیل کیا۔یہ فیصلہ گذشتہ برس میلنڈا اور مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان طلاق ہو جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔