میمن برادری قومی یکجہتی کی پہچان:مہاراشٹرا اسمبلی اسپیکر

   

ممبئی: میمن برادری سماجی خدمات، تعلیم، تجارت اور قومی یکجہتی کی پہچان ہیں ان خیالات کا اظہار مہاراشٹرا اسپیکر اسمبلی راہول ناگلیکر نے آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے چالیسویں عظیم الشان جنرل باڈی میٹنگ اجلاس سے حج ہاؤز ممبئی میں اپنے خطاب میں کیا اور بتایا کہ پورے اصولوں اور آداب سے میمن جماعت قومی سماجی اور فلاحی کاموں کو انجام دے رہی ہے جس سے ملک میں ترقی اور امن و استحکام یقینی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میمن برادری چراغ نہیں بلکہ لائٹ ہاو?س ہیں جو دنیا کو اچھے کام تجارت اور قومی یکجہتی کا درس س دے رہے ہیں اس سے ملک اور دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جا رہے ہیں اور ان خدمات کی بدولت ملک کو بھی پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے میمن جماعت کے افراد گجرات اور بمبئی میں اپنی پہچان جان بنا چکے ہیں جو کسی بھی طرح ناقابل فراموش ہیں