میموری لرنینگ کے میدان میں ایم ایس نے تاریخ رقم کی

   

مائنڈ مائپنگ کے مقابلہ میں 15 ہزار طلباء کی شرکت

حیدرآباد 9/مارچ (پریس نوٹ): ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے آج یوم مائنڈ مائپنگ کا اہتمام کرکے میموری لرنینگ کے میدان میں ایک تاریخ رقم کی ۔ اس موقع پر ملک بھر میں واقع ایم ایس کے تمام برانچوں میں ایک مائنڈ میپنگ مقابلہ اہتمام کیا گیا جس میں بیک وقت 15 ہزار کے قریب طلباء نے حصہ لیا۔ایم ایس کے چیرمین محمد عبدالطیف خان طلباء میں مائنڈ مائپنگ کے ٹکنیک کو عام کرنے کے لئے اس مقابلہ کا اہتمام کیا۔یورپی ممالک اور بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مائنڈ مائپنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے اور مائنڈ مائپنگ کے ذریعہ لوگ اپنے خیالات کو جامع اور موثر انداز میں پیش کر لیتے ہیں۔چیرمین عبدالطیف خان جو ہندوستان کے واحد سند یافتہ سینر ٹونی بوزن انٹرنیشنل لائنڈ انسٹرکٹر ہیں۔ انہوں نے مائنیڈ مائپنگ کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اسکولی سطح پر طلباء میں اسکو متعارف کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پریس کو Mind Mapping کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مائینڈ مائپنگ 21 ویں صدی میں کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹکینک کا استعمال کرنے پر ذہنی قوت اور تخلیقی صلاحتیوں میں زبردست اضافہ ہوتا ہے مائنیڈ مائپنگ کے ذریعہ طلباء کی یادداشت میں بے بناہ اضافہ ہوجاتا ہے اسکے علاوہ وہ بڑے سے بڑے سبق کو مائنیڈ مائپنگ کے ذریعہ کوزہ میں بند کرلینے کا اہل ہوجاتا ہے جس سے سبق کو کم وقت میں یاد کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو غور و فکر اور تدبر کرنے کی عادت پڑی ہے جو اسکے تخلیقی صلاحیت کو جلا بخشتا ہے۔ چیرمین محمد عبدالطیف خان نے بتایا کہ ایم ایس اپنے طلباء کو تدبر اور غور و فکر کرنے والا بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ سماج اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جاسکیں انہوں نے مائینڈ مائپنگ مقابلے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کا یہ مقابلہ حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں جیسے ممبئی ۔ دہلی میں بھی منعقد کیا گیا۔اس مقابلہ میں درجہ اول سے دوجہ نہم کے طلباء نے شرکت کی ۔ اس مقابلہ میں 5 لاکھ روپئیے کے انعامات رکھے گئے ہیں جو 18 کامیاب طلباء میں تقسیم کیا جائے گا۔