حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : جناب سید بشیر الدین قادری صدر میناریٹی ایمپلائز کنسلٹنسی اینڈ کوآرڈینیشن اسوسی ایشن کی اطلاع کے بموجب اسوسی ایشن کا سالانہ کیلنڈر 2019 کا رسم اجراء 19 جنوری بروز ہفتہ 5 بجے شام دفتر احاطہ سیاست جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ اسوسی ایشن کے تمام ممبران و عہدیداران سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔۔
انوار العلوم ڈگری کالج ملے پلی میں آج اُردو مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : انوارالعلوم ڈگری کالج ملے پلی شعبہ اُردو کے زیر اہتمام 17جنوری بروز جمعرات دوپہر دو بجے اُردو مشاعرہ مقرر ہے ۔یہ مشاعرہ کالج کے آرجے پی ہال میں منعقد ہو گا ۔ اس مشاعرے کی صدارت ہندی شاعر ( نہپال سنگھ ورما ) (سابقہ صدر شعبہ ہندی انوار العلوم ڈگری کالج )کر یں گے ۔ جب کہ نگران ڈائریکٹر انوار العلوم ایجو کیشن انسٹی ٹیو شن جناب احمد بیگ رہیں گے ۔ پرنسپل انوارالعلوم ڈگری کالج مظہر الدین فاروقی ، وائس پر نسپل محترمہ آمنہ انصاری او رمحترم میمن حاجی سجاد مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ اس مشاعرے میں نامور شعراء حضرات اپنا کلام پیش کر یں گے جن میں آغاسروش ، فاروق شکیل ،جلیل نظامی ، سردار سلیم ، ممتا ز لکھنوی ، شکیل حیدر، وحید پاشاہ قادری، شاہد عزیزوغیرہ شامل ہیں۔