کریم نگر : تلنگانہ میناریٹی ایمپلائیز ویلفیر اسوسی ایشن ریاستی سطح پر اب تک یعنی تلنگانہ ریاست کے قیام کے آٹھ (8) سال مکمل ہونے کے بعد بھی آندھراپردیش کے نام پر چل رہا ہے حالانکہ کریمنگر کے ذمہ داران کی جانب سے تلنگانہ کے نام سے رجسٹریشن کروانے کیلئے کئی مرتبہ آواز اُٹھائی گئی اس کے باوجود بھی ابھی تک APMEWAکے نام سے ہی ہے جس کی وجہ سے اس کی قانونی طورپر کوئی منظم حیثیت نہیں ہے جس سے ریاستی سطح کے انتخابات کا بھی انعقاد عمل میں نہیں آرہا تھا ۔ اس طرح کی ریاستی سطح کی کارکردگی کا نوٹ سنجیدہ طورپر لیتے ہوئے ضلع کریم نگر کے صدر و سکریٹری ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو باڈی اور پرائمری ممبران تقریباً (50) افراد نے متحدہ طورپر استعفی دیکر ضلع کمیٹی کو روانہ کردیئے ہیں۔