ریاض(کے این واصف): ہندوستانی سرمایہ کار خصوصاْ جو مینوفکچرنگ میدان سے ہیں سعودی عرب میں اپنے صنعتی یونٹس قائم کریں۔ انڈیا ہاؤز ریاض میں منعقدہ استقبالیہ میں CPV&OIA اوصاف سعید سکریٹری تقریب سے مخاطب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ویژن 2030‘‘ کے تحت سعودی حکومت سرمایہ کاروں کو بہت سی مراعات فراہم کررہی ہے۔ ہندوستانی سرمایہ کارون کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔ ڈاکٹر اوصاف سعید ان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے ڈاکٹر اوصاف کے اعزاز مین ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ہندوستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ ابتدا میں سہیل اعجاز نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر اوصاف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی غیر مقیم ہندوستانیوں کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہیں۔ آخر میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے ڈاکٹر اوصاف سعید اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔