لکھنو : اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں اوئل ٹاون میں ایک مینڈک مندر موجود ہے ۔ یہ مندر 19 ویں صدی میں بنایا گیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اسے ایک مینڈک کی پیٹھ پر تراشا گیا تھا ۔ یہ شیوا مندر ہے ۔ یہ مندر تنتر ودیہ کے فن تعمیر پر تعمیر کیا گیا تھا ۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ مندر ایک مینڈک کیلئے بنایا گیا تھا جس نے کبھی بخت سنگھ نامی راجہ کی مدد کی تھی ۔