نئی دہلی ۔مینگوبابا موبائل ایپ اب نہ صرف لوگوں کو پھلوں کا راجہ آم کے کاربائیڈ سے پاک اصلی عام دے گا بلکہ اس سے بنی آئسکریم اور دیگر مصنوعات بھی قابل اعتماد طریقہ فراہم کریگا۔مینگوبابا موبائل ایپ کو مرکزی ٹروپیکل باغبانی تنظیم لکھنؤ کے ڈائریکٹر شیلیندر راجن نے کاربائیڈ سے پاک آموں کو کسانوں سے براہ راست گاہکوں تک پہنچانے کے مقصد سے لانچ کیا ہے ۔یہ ایپ اعلی معیار کے آم بلکہ تنظیم کے تاجروں کے ذریعہ بنائے گئے آم کے ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ مہیا کرانے میں مددگار ہوگا۔آم کی مختلف قسموں کی آئسکریم براہ راست گاہکوں تک پہنچانے کیلئے بھی اس کا استعمال ہوسکے گا۔