مین پوری: اترپردیش کے ضلع مین پوری کے برناہل علاقے میں منگل کو سڑک کنارے کھڑے تہن لوگوں کی ٹرک کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قصبہ برناہل باشندہ سہیل اپنے مامازاد بھائی عامر(18)اور کیف(17) کے ساتھ سے موٹر سائیکل سے اپنے گاؤں دہولی جارہا تھا۔دہولی-ورناہل شاہراہ پر ان کی بائیک خراب ہوگئی۔جسے وہ سڑک کنارے کھڑی کر صحیح کررہے تھے کہ ورناہل کی طرف سے تیز رفتار ٹرک نے کھڑی بائیک میں ٹکر ماردی جس کی زد میں آنے سے تینوں کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے اہل خانہ کی تحریر پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ عامر اور کیف فیروزآباد کے رہنے والے ہیں جو اپنی پھوپھی کے گھر آئے تھے ۔
