مین پوری میں 51.89%ووٹنگ

   


لکھنو : سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے لئے وقار کا مسئلہ بنی مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ہورہے ضمنی الیکشن میں پیر کی شام پانچ بجے تک 51.89فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا وہیں رامپور اسمبلی سیٹ پر 31.22فیصدی اور مظفر نگر کی کھتولی اسمبلی سیٹ پر 54.50فیصدی افراد نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق سبھی انتخابی حلقوں میں الیکشن پرامن رہا اور کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ووٹنگ شام چھ بجے تک ہوگی۔ جبکہ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو ہوگا۔ایس پی صدر اکھلیش یادو اور مین پوری سے ایس پی امیدوار ڈمپل یادو نے ضلع انتظامیہ پر ووٹنگ کو متاثر کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ڈمپل یادو نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ مین پوری کے لوگوں نے نیتا جی (ملائم سنگھ) کے نام پر ووٹ کیا ہے اور 8 دسمبر کو ووٹنگ کے بعد پتہ چل جائے گا کہ لوگوں نے نیتا جی کو ووٹ دے کر سچی خراج عقیدت دی ہے ۔ملائم سنگھ کے انتقال پر خالی ہوئی مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ہورہے ضمنی الیکشن میں ایس پی نے ڈمپل یادو اور بی جے پی نے رگھوراج شاکیہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔