میوات میں بی جے پی امیدوار نوکشم چودھری

   

چندی گڑھ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے نوکشم چودھری کو انتہائی پسماندہ مسلم غالب آبادی والے ہریانہ کے ضلع میوات سے اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔ نوکشم فیشن، بزنس اور برانڈ مینجمنٹ میں ماسٹرس ڈگری رکھتے ہیں اور غیر ملک سے ایک ماہ قبل ہندوستان واپس آئے ہیں۔ بی جے پی نے اُنھیں مسلم آبادی والے انتخابی حلقہ سے اپنا امیدوار مقرر کیا ہے جس میں 5 لاکھ رائے دہندے ہیں جن میں سے 80 فیصد مسلم اور 20 فیصد ہندو ہیں۔ ہریانہ کا ضلع اُنہانا میں بنیادی سہولتیں بھی موجود نہیں ہیں۔ کئی دہوں سے صورتحال تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ اُنہانا میں بی جے پی کو سخت مسابقت کا سامنا ہوگا کیوں کہ یہاں میوات کے بادشاہ گر مسلم رائے دہندے مقیم ہیں۔