٭ بالی ووڈ کے نامور گلوکار سونو نگم نے آج اپنے ایک ویڈیو پیام میں فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ میوزک انڈسٹری سے بھی عوام کو جلد ہی خودکشی کے واقعات سننے کو مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں فلم انڈسٹری سے زیادہ بڑا مافیا ہے۔ موسیقی کی صنعت میں صرف دو کمپنیاں طاقتور ہیں جو یہ طئے کرتی ہیں کہ کون گیت گائے اور کون نہیں۔