میونخ سکیورٹی کانفرنس کا آغاز

   

میونخ ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جرمن شہر میونخ میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کا آغاز آج چودہ فروری سے ہو رہا ہے۔ اس کانفرنس عالمی سیاست کے اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ میں کئی ممالک کے وزرائے دفاع اور خارجہ بھی شریک ہوں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی کانفرنس کا حصہ بننے کے لیے میونخ پہنچ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے چینی ہم منصب بھی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شریک ہو کر بین الاقوامی موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ بھی اہم مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ کانفرنس کے شرکا دنیا کو درپیش مختلف بحرانوں اور تنازعات کو موضوع بنائیں گے۔