کمشنر بلدیہ محمد ایاز کو مختلف تنظیموں کی جانب سے تہنیت
کورٹلہ ۔ پٹنا پرگتی ایوارڈ 2021-22 کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے صفائی کے شعبہ میں ریاستی سطح پر کورٹلہ میونسپلٹی کو بہترین میونسپلٹی منتخب کئے جانے پر کورٹلہ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے ۔ جناب واجد صدر عیدگاہ لائبریری زیر نگرانی عیدگاہ لائبریری کے ممبروں نے آر سرینواس صدر پدماشالی سنگم ضلع جگتیال کی قیادت میں جناب محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کو شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر جناب محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب امجد صدر عیدگاہ لائبریری ، مسٹر آر سرینواس صدر پدماشالی سنگم نے کہا کہ جب سے جناب محمد ایاز نے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے مجلس بلدیہ کورٹلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہو ںنے اس موقع پر کہا کہ کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز ، چیرپرسن اتم لاونیا مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ میں مجلس بلدیہ کورٹلہ کو ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل ہوا ۔ انہوں نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کو ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے پر جناب محمد ایاز اور مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر جناب واجد صدر عیدگاہ لائبریری کے پرنسپل وظیفہ یاب سکریٹری فصیح الدین صدیقی مولانا عبدالکریم ، جناب سعید الدین اطہر ، جناب حفیظ ٹیچر ، جناب الیاس احمد خان ، جناب وحید خان ، جناب متین ، جناب وسیم ، جناب فصیح الدین ، شکیل ٹیچر ، جناب عقیل ، جناب محمد مجیب الدین ، جناب محمد رفیع الدین سابق نائب چیرمین مجلس کورٹلہ موجود تھے ۔