میونسپل انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی : راچا ملا سدیشور

,

   

شمس آباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میونسپل انتخابات کی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج سے تین دن 10 جنوری تک رہے گا ۔ آج پہلے دن شمس آباد میونسپل کے نمبر ایک وارڈ سے راچا ملا سدیشور ترجمان کانگریس کی اہلیہ راچا ملا گیتا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر راچا ملاسدیشور نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کانگریس کے دور میں کی گئی ترقیاتی کاموں کو ہی عوام نے دیکھا ہے جب سے ٹی ار ایس اقتدار پر آئی ہے صرف کانگریس کے عوام تکمیل یا زیر تکمیل پراجکٹس کو صرف نام تبدیل کر کے اس کا پورا سہرا اپنے نام لے رہی ہیں ۔ شمس آباد میونسپل میں جو پہلے گرام پنچایت تھا تمام محلات میں ترقیاتی کام پانی کے بورس ، نل کے کنکشنس ، انڈر گراونڈ ڈرینج کچرے کی صفائی ، پانی کے مسائل وغیرہ کو حل کیا تھا ۔ جب سے عہدیداروں نے جائزہ لیا تمام کام ٹھپ ہوگئے ہیں ۔ اب عوام بھی انتخابات کا انتظار کررہی تھی عوام کو کانگریس کی کارکردگی پر بھروسہ ہے ۔ کانگریس اکثریت حاصل کرتے ہوئے راچا ملا گیتا کو میونسپل چیرمین بھی بنایا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین وغیرہ بھی موجود تھے ۔۔