میونسپل انتخابات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ ، گورنر کو بی جے پی کی یادداشت

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج مجالس مقامی کے انتخابات میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے گورنر ڈاکٹر تملاسائی سوندرا راجن کو ایک یادداشت حوالے کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی آر ایس نے اپنے اقتدار کی طاقت کا بے جا استعمال کیا ہے ۔ ٹی آر ایس نے چیرمین وائس چیرمین ، مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے آخری مرحلہ کے لیے اعلامیہ کی اجرائی کے مرحلہ میں اقتدار کی طاقت کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور اس طاقت کا بے جا استعمال کیا ہے ۔ بی جے پی کے وفد میں ڈاکٹر لکشمن ، ریاستی صدر ، این رام چندر راؤ ، ایم ایل سی ، اندرا سین ریڈی ، نیشنل ایگزیکٹیو ممبر ، ڈاکٹر ملا ریڈی ریاستی نائب صدر ، کے انتھونی ریڈی ریاستی لیگل سیل ، سی سامبا مورتی ریاستی جنرل سکریٹری اور دیگر شامل تھے ۔ اس وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور یادداشت پیش کی ۔۔