منچریال میں جائزہ اجلاس ،کلکٹر بھارتی ہولیکری کی عہدیداروں کو ہدایت
منچریال۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال میں عنقریب میونسپل انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ ضلع کے میونسپلیٹیز میں ریزرویشن کے عمل کو جلد از جلد مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جائے۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال بھارتی ہولیکری نے ضلع کلکٹریٹ کیمپ آفس میں ضلع کے میونسپل کمشنر و عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں یہ بات کہی اور کہا کہ 30 جون تک ریزرویشن کے عمل کو مکمل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ منچریال، بیلم پلی، مندامری اور ایس سی تحفظات کو ہر پولنگ سنٹر میں مرد و خواتین رائے دہندوں کی مکمل تفصیلات حاصل کریں۔ یکم جنوری 2019ء کو 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے بھی اپنے نام رائے دہندہ درج کرواسکتے ہیں۔ اس اجلاس میں منچریال، کیاتن پلی، کمنٹس پیٹھ، چنور، بیلم پلی اور مندامیری میونسپل کمشنرس، ہنمنت راؤ، وینکٹ نارائنا، وینکٹیش، یٰسین کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
