میونسپل بانڈس کے ذریعہ بلدیات کو فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

   


حیدرآباد :۔ چونکہ ریاست میں شدید مالیاتی بحران کا سامنا ہے اس لیے حکومت تلنگانہ نے میونسپل بانڈس کے ذریعہ بلدیات کو فنڈ فراہم کرنے کے لیے ایک پالیسی فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے ریاست میں بعض شہری مجالس مقامی سے کہا ہے کہ بانڈس یا پول فنڈنگ کے ذریعہ فنڈس اکٹھا کئے جائیں اور ان فنڈس سے کئے جانے والے کاموں کی فہرست بنائی جائے ۔ یو ایل بیز کی کریڈٹ ریٹنگ کی تکمیل کے ساتھ عہدیدار فنڈس کے وصول کے لیے پراجکٹس کے ابتدائی ڈرافٹ شیلف کو تیار رکھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ ڈائرکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ کمشنرس سے کہا گیا ہے کہ مشن بھگیرتا کاموں کے بعد پانی کی سربراہی میں کسی گیاپس کا جائزہ لیں جیسے پمپس ، موٹرس اور پمپ اسٹیشنس ، اسٹوریج ریزروائرس ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن مینس ، بلدیہ کمشنرس سے کہا گیا ہے کہ فنڈس اکٹھا کرنے کے لیے کرپٹیکل انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ پلانس تیار کئے جائیں ۔ وہ بلدیات / کارپوریشنس جن سے فنڈس اکٹھا کرنے کے لیے پراجکٹ کے ڈرافٹ شیلف تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے ان میں سدی پیٹ ، ورنگل ، نظام آباد ، کریم نگر ، راما گنڈم ، کھمم ، بڑنگ پیٹ ، بنڈلہ گوڑہ جاگیر ، میر پیٹ ، بوڈ اپل ، پیرزادی گوڑہ ، جواہر نگر ، نظام پیٹ ، کاماریڈی ، جگتیال ، مریال گوڑہ ، سوریہ پیٹ ، عادل آباد اور محبوب نگر شامل ہیں ۔۔