کریم نگر ۔ 7 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونایکا تہوار کے موقع پر شہر میں لگائے گئے فلیکس اور جھنڈیاں نکال دی جانے پر تنازعہ پیدا کردیا گیا ہے ۔ کارخانہ گڈہ جنکشن میں بیانرس کو نکال دیئے جانے پر ٹاون پلاننگ عملے سے بی جے پی والوں نے بحث و تکرار کی اور کہا کہ دیگر مذاہب والوں کے جھنڈے بیانر ، فلیکسی نہیں نکالے جائے صرف ہمارے ہندووں کے ہی کیوں نکالے جارہے ہیں کہتے ہوئے میونسپل پہنچ کر مین گیٹ کے پاس دھرنا دیکر عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کی کمشنر اور دیگر عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے مطالبہ کیا اور پولیس عہدیدار پہنچ کر دھرنا ختم کرنے کیلئے ویڈیو نکالنے پر سابق کارپوریٹر چندرشیکھر اور پولیس کے درمیان نوک جھوک ہوئی ۔
