پداپلی۔ الگ الگ پروگرام میں دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی ضلع پداپلی کے تمام اراکین کی جانب سے اور جامع مسجد کمیٹی ضلع پداپلی کی سرپرستی میں، تبادلے پر شادنگر جارہے میونسپل منیجر جناب محمد نعیم شاہ قادری کے وداعی پروگرام میں گلپوشی و شالپوشی کے ساتھ مومنٹو و مبارکباد پیش کی گئی ، اس پروگرام میں دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی ضلع پداپلی کے تمام اراکین نے حصہ لیا۔ اور جامع مسجد کمیٹی ضلع پداپلی کی جانب سے سابق صدر جامع مسجد کمیٹی پداپلی جناب محمد ممتاز احمد، امام و خطیب جامع مسجد پداپلی حافظ جناب محمد عظیم الدین (یوسف جانی) صاحب، میونسپل کوآپشن ممبر جناب جاوید، ٹی آر ایس کارکن و قاید جناب ذاکر حسین، جناب شکیل، کے علاوہ جناب عارف،جناب سردار علی، جناب کلیم و دیگر نے حصہ لیا۔