میونسپل ورکرس میں چاول اور تیل کی تقسیم

,

   

شمس آباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محمد جہانگیر خاں وارڈ نمبر 4 کونسلر کی جانب سے 250 شمس آباد میونسپل ورکرس میں فی کس 25 کیلو چاول اور پانچ لیٹر تیل کاٹن تقسیم کئے ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے ورکرس میں تقسیم کرتے ہوئے محمد جہانگیر خاں کی ستائش کی اور کہا کہ وہ لاک ڈاؤن میں مسلسل 34 دنوں سے عوام میں راشن تقسیم کررہے ہیں ۔ محمد جہانگیر خاں بلا لحاظ مذہب و ملت خدمت انجام دے رہے ہیں اور پولیس اور ڈاکٹرس بھی 24 گھنٹے خدمت انجام دیتے ہوئے بہترین کام انجام دے رہے ہیں ۔ محمد جہانگیر خاں کونسلر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ہم بہتر زندگی گزار رہے ہیں لیکن ہماری عوام جو فاقہ کشی پر مجبور تھے ان کے لیے مسلسل 34 دنوں سے راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔ 25 دنوں میں 14 ہزار سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اور رمضان المبارک کے ماہ کے آغاز کے ساتھ رمضان کا پیاکیج تقسیم عمل میں لایا گیا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام پریشان حال ہیں ۔ ان کی خدمت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ محمد جہانگیر خاں نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس رمضان میں شاپنگ نہ کی جائے شاپنگ میں خرچ کی جانے والی رقم مستحقوں پر خرچ کرنا بہت بڑا ثواب ہے ۔ اس موقع پر کولن سشما ریڈی چیرپرسن ، محمد صابر علی ، میونسپل کمشنر ، گنیش گپتا ، نازیہ بیگم امجد ، وینکٹیش گوڑ ، محمد امجد ، چندرا ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔