میونسپل کارپوریشن کریم نگر حدود کے ووٹر لسٹ کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

آج اور کل اعتراضات اور تجاویز پیش کرنے کی سہولت، 14جولائی کو قطعی فہرست کا اعلان
کریم نگر۔/11 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کارپوریشن حدود60 ڈیویژنوں میں بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی مہیلا ووٹرس کی تعداد کے مسودہ کو کمشنر وینو گوپال ریڈی نے جاری کردیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ دو دن اعتراضات پیش کئے جاسکتے ہیں۔ تجاویز اور مشورے لئے جانے کے بعد 14 جولائی کو ضابطہ کے ساتھ ساتھ ریزرویشن کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ کریم نگر کارپوریشن میںجملہ 256845 ووٹرس ہیںجن میںمرد رائے دہندے ایک لاکھ 29 ہزار 237 اور خواتین رائے دہندے ایک لاکھ 27 ہزار 572 ۔ اس طرح 2 لاکھ56 ہزار 845 ووٹرس ہیں۔60 ڈیویژنوں میں2699 ایس ٹی 22712، ایس سیز 15199 بی سیز و دیگر 79438 ووٹرس ہیں۔ چناؤ کمیشن کے ضابطہ کے مطابق شہر میں 256845 ووٹرس ہیں ، 60 ڈیویژنوں میں مساوی تقسیم سے 4280 ہر ڈیویژن میں ووٹ ہونا چاہیئے۔4280 سے 10 فیصد کی کمی بیشی و اضافہ کے ساتھ ڈیویژن کا انتخاب ہونا چاہیئے یعنی 10 فیصد اضافہ سے 4708 کمی کی جانے پر 3852 ووٹرس ہونا چاہیئے۔ لیکن پیش کردہ مسودہ میں 6 ڈیویژن میں 5 ہزار سے زائد اور چھ ڈیویژنوں میں 3 ہزار ووٹرس دکھلائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ کچھ مکانات کے ممبر غائب ہیں اور کچھ ڈیویژن میں عمداً ووٹرس کی تعداد کم دکھلائی گئی اس طرح کا الزام لگایا جارہا ہے۔ 47 ڈیویژن میں قریب ایک سوووٹرس غائب ہیں جملہ 60 ڈیویژن میں 39 ڈیویژن میں 5294 ووٹرس ہیں، 33 ویں ڈیویژن میں 5250 ، 27 ویں ڈیویژن 5145 ، 23 ویں میں 5077 ، ایکسویں ڈیویژن میں 5013 اور 30 ویں ڈیویژن میں 5000 ۔ اس طرح 41 ویں ڈیویژن میں 4973 ، چھٹے ڈیویژن میں 4950 ، 42ویں ڈیویژن میں 4928 ، 20 ویں ڈیویژن میں 4300 ووٹرس دکھلائے گئے ہیں۔ یعنی ضابطے کے حساب سے زیادہ ہیں۔ اسی طرح ضابطہ کے خلاف 48 ویں ڈیویژن میں 2926 بہت کم 54 ویں ڈیویژن 3275 ، چودھویں ڈیویژن میں 3324 ، 59 اور57ویں ڈیویژنوں میں 3458 اور 49 ویں ڈیویژن میں 3472 ووٹرس دکھلائے گئے ہیں۔ یہ کس طرح کا انصاف ہے، یہ کیسی ووٹر لسٹ ہے کہتے ہوئے سیاسی قائدین اور چناؤ میں حصہ لینے والے سوال کررہے ہیں۔بہت کم ایس ٹی 39ڈیویژن میں 254 ہیں۔ 51 ڈیویژن میں 100 ہیں اور 21 ویں میں 143، 28 ویں ڈیویژن میں 137 ایس ٹی ووٹرس ہیں ۔ 57 ڈیویژن میں 1890 ایس سیز ووٹرس ہیں۔ 51ویں ڈیویژن میں 1712 اور نمبر 2 ڈیویژن میں 1424 اور چوتھے ڈیویژن میں 1306 ، نویں ڈیویژن میں 1285 ، دسویں ڈیویژن میں 211،50 ویں ڈیویژن میں 1013 ، گیارہویں ڈیویژن میں 1005، بارہویں ڈیویژن میں 1001، 58 میں 910 اور19 ڈیویژن میں 853 ووٹرس ہیں۔60 ویں ڈیویژن میں ریزرویشن 505 فیصد ہے۔