میونسپل کارپوریشن کو ہریتا ہارم کی تکمیل نشانہ مقرر

   

بڑے پیمانہ پر شجرکاری کی ہدایت، ضلع کلکٹر شیشانکا ودیگر کا خطاب
کریم نگر : ریاستی حکومت کی جانب سے مونسپل کارپوریشن کو ہریتاہارم چھٹویں مرحلی کیلئیدئے گئے ہدف کی تکمیل کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے۔ ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کا بیان۔ کریمنگر مونسپل کارپوریشن میں ضم کردہ دیہات سداشیوپلی میں بروز منگل تلنگانہ کو ہریتا ہارم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ چھٹویں مرحلہ ہریتا ہارم کے تحت یادادری میاواکی پلانٹیشن کیلئے 7 ویں ڈیویڑن سداشیو پلی میں 4 ایکر سرکاری اراضی پر ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا ، مئیر سنیل راؤ ، مونسپل کمشنر کرانتی نے پودے لگاکر میاواکی پلانٹیشن طریقہ کار سے شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس پلانٹیشن میں متعدد اقسام کے پھلوں اور ادویات کے پودے لگوائے گئے۔ علاوہ ازیں ضلع کلکٹر ششانکا نے عملہ کو میاواکی طریقہ کار سے شجرکاری کے متعلق جانکاری، ہدایات و تجاویزات پیش کیں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے سداشیو پلی میں صنعتوں کی موجدگی کے پیش نظر ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے مناسب پودوں کا انتخاب کرتے ہوئے شجرکاری کے احکام جاری کئے۔ضلع کلکٹر نے مزید کہاکہ لگائے گئے ہر پودے کو ٹری گارڈ لگائے جائیں ، جانوروں سے پودوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ مقامی عملہ کو پودوں کی افزائش کیلئے پانی کی سربراہی کی ہدایت دی ۔اس موقع پر مئیر سنیل راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مونسپل کارپوریشن کیوسعت میں مختلف مقامات پر یادادرمیاواکی طریقہ کار سے 30 ایکر راضی پر 3 لاکھ پودوں کی افزائش کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گھروں میں افزائش کیلئے 3 لاکھ متعدد اقسام کے پھولوں ، پھلوں ، ادویات کے پودے لگانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوام کے تعاون سے اس موسم برسات کے آخر تک حکومت کے دئے گئے ہدف کو مکمل کیا جائیگا۔ لگائے گئے ہر پودے کی حفاظت کیلئے واٹر ٹینکر کے ذریعہ پانی کی سربراہی ، ٹڑی گارڈ ، پینسنگ کے ذریعہ حفاظت کی جائیگی کی۔ سداشیوپلی میں 4 ایکر اراضی پر یادادری میاواکی طریقہ کار سیتقریبا 25 تا 30 ہزار پودے لگواکر، انکی نگہداشت کی جائیگی۔ دیگر مقامات پر متعدد پودے لگائیں جائینگے۔