حیدرآباد : محکمہ انسداد رشوت ستانی نے جواہر نگر علاقہ سے دو میونسپل آؤٹ سورسنگ عہدیداروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی اگزیکیٹیو انجنیئر دھراوت کرشنا اور درک انسپکٹر بھرت کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی نے جواہر نگر میونسپل کارپوریشن میں دھاوا کیا ۔ یہ دو آؤٹ سورسنگ عہدیدار 30 ہزار اور 20 ہزار روپئے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ سیول کنٹراکٹر سوامی نے ان کے خلاف شکایت کی تھی کہ بلز کی منظوری کیلئے یہ دونوں رشوت کا مطالبہ کر رہے تھے بصورت دیگر انہوں نے بلز کو روک دیا تھا ۔ اے سی بی نے انہیں عدالت میں پیش کردیا۔
