حیدرآباد ، 26 جون ( یو این آئی) حیدرآباد کے بیشتر میٹرو اسٹیشنوں کی لفٹس، ایسکلیٹرس کے کام نہ کرنے کے سبب مسافرین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایل بی نگر۔میاں پور روٹ کے تمام میٹرو اسٹیشنوں میں آج پہنچنے والے مسافرین کے لئے حیرت کی انتہارہی کیونکہ ان اسٹیشنوں کی لفٹس اوراسکلیٹرس کام نہیں کر رہے تھے ۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جس سے مسافرین حیرت زدہ رہ گئے ۔بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ سمیت،جنریٹرس بھی کام نہیں کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں یہ لفٹس اور اسکلیٹرس کام نہیں کر رہے ہیں۔لفٹس اور اسکلیٹرس کے کام نہ کرنے پر صبح میٹرو کے ذریعہ اپنے دفاتر جانے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔مسافرین نے مشکلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ صبح کے اوقات میں میٹرو اسٹیشنس میں کافی ہجوم ہوتا ہے اور ایسے میں لفٹس اور اسکلیٹرس کے کام نہ کرنے کے نتیجہ میں ان کو مشکل صورتحال سے گزرنا پڑا۔تکنیکی خرابی کے سبب میٹرو ٹرینوں کے رک جانے کے سبب حالیہ دنوں کے دوران حیدرآباد میٹرو خبروں میں رہی ہے ۔
