میٹرو خدمات سے متعلق سوشیل میڈیا پر معلومات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) میٹرو ریل افسران سوشل میڈیا کو پلیٹ فارم بناکر میٹرو ریل سے متعلق تمام تفصیلات ٹیوٹر ، فیس بُک وغیرہ کے ذریعہ عوام تک پہونچارہے ہیں۔ ہائی ٹیک سٹی میٹرو کاریڈار کے افتتاح سے قبل اور بعد ہر دو دن میں ایک مرتبہ متعلقہ تفصیلات سوشل میڈیا میں اپ لوڈ کررہے ہیں۔ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو ہائی ٹیک سٹی میٹرو کاریڈار کا آغاز کیا گیا تھا اور اس کاریڈار سے متعلق تمام تفصیلات میٹرو ریل اسٹیشنوں کے اعتبار سے روایتی میڈیا کے علاوہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا میں اپڈیٹ کرتے ہوئے مسافرین سے قریب ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسٹیٹ ہوم کے پاس تعمیر کردہ ترونی ۔ مدھورا نگر اسٹیشن میں زیرتعمیر جدید ترونی فئیر کی تمام تفصیلات میٹرو مسافرین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہی فراہم کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں اُگادی تہوار کی مناسبت سے اسمارٹ کارڈس کی خریداری پر ڈسکاؤنٹ، پداماگڑی، مادھاپور میٹرو اسٹیشنوں کے افتتاح سے متعلق بھی تمام تفصیلات سوشل میڈیا کے ذریعہ ہی عوام تک پہونچائی گئیں۔ میٹرو کے مرحلہ اول کے تین کاریڈار میاں پور ۔ ایل بی نگر 29 کیلو میٹر، ناگول ۔ ہائی ٹیک سٹی 27 کیلو میٹر کے حدود میں میٹرو کی تمام خدمات دستیاب ہوچکی ہیں۔