حیدرآباد ۔ 13 جنوری (سیاست نیوز) میٹرو اسٹیشن سے پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے ایک عادی مجرم کو پولیس اپل نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 23 موٹرسائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ جو موٹرسائیکل سرقہ کرنے کے بعد ان کی نمبر پلیٹ بدل کر جعلی دستاویزات تیار کرتے ہوئے ان موٹرسائیکلوں کو فروخت کرتا تھا۔ اپل پولیس نے ناگول چوراہے پر تلاشی مہم کے دوران 31 سالہ رائڈو چیتنیہ سائی کمار ساکن سیتاپھل منڈی متوطن کتہ گڈم کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی مہم کے دوران رائڈو مشتبہ انداز میں گشت کررہا تھا۔ پولیس نے اس سے اس کی شناخت پوچھی اور پیشہ کی بنیاد پر پولیس اپلیکشن سے اس کی شناخت کرلی اور پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے تفتیش کی، جس کے بعد اس رائڈو نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ اس نے اپل، گوپال پورم، ایس آر نگر، بیگم پیٹ، کھمم، کتہ گڈم، ایل بی نگر، میاں پور، وجئے واڑہ و دیگر پولیس اسٹیشنوں میں وارداتیں انجام دیں۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ع