حیدرآباد: کچھ دن قبل امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کے ایک چھوٹا سا ایک خاتون پر گر پڑاتھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس کے بعد میٹرو ریل کے عہدیداران حرکت میں آتے ہوئے میٹرو اسٹیشنوں کا دورہ کرنے لگے اور عمارتوں کی جانچ کرنے لگے۔ اور جہاں کہیں نقص نظر آرہا ہے اس کی مرمت و درستگی کی جانے لگی ہے۔ انجینئروں کی ایک شہر کے مختلف میٹرو اسٹیشنوں کا دورہ کی ان میں بالا نگر، پریڈ گراؤنڈ، رسول پورہ، ہائی ٹیک سٹی، گاندھی بھون، ایل بی نگر، عثمانیہ میڈیکل کالج، نیومارکیٹ اور تارناکہ شامل ہیں۔ ایک پریس ریلیز میں ایچ ایم آ رایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ وزیر بلدی نظم نسق و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی ہدایت پر ہم نے شہر کے مختلف میٹرو اسٹیشنو ں کا دورہ کرتے ہوئے اسٹیشنوں کی عمارتوں کاجائزہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر ہمارے ساتھ انجینئرنگ ٹیم بھی موجودہے۔ اس موقع پر ہم نے اسٹیشن کی عمارت، برقی، لفٹس و دیگر چیزوں کی جانچ کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ 22ستمبر کو ایک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوں۔ واضح رہے کہ 22ستمبر کو مونیکا نامی ایک خاتون پر امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کا ایک چھوٹا سا حصہ گر پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ ایل اینڈ ٹی کی جانب سے مونیکا کے افرادخاندان کو 20لاکھ روپے ایکس گریشیا ء دیا گیا۔