میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کے اشتہارات کے خلاف درخواست

   

ہائی کورٹ میں مفاد عامہ عرضی پر 29 اپریل کو آئندہ سماعت، مینجنگ ڈائرکٹر میٹرو ریل کو نوٹس
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے مینجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کو نوٹس جاری کرکے میٹرو ٹرین میں بٹنگ ایپ کے اشتہارات پر وضاحت طلب کی ہے۔ ہائی کورٹ میں ایک ایڈوکیٹ نے مفاد عامہ کی درخواست دائر کرکے شکایت کی کہ میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ عدالت نے میٹرو ریل کے مینجنگ ڈائرکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت منگل کو مقرر کی ہے ۔ میٹرو ریل اور اس کے اسٹیشنوں پر بٹنگ ایپ کے اشتہارات موجود ہیں۔ ایسے وقت جبکہ حکومت بٹنگ ایپس کے خلاف کارروائی کرر ہی ہے جو بھولے بھالے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں تو دوسری طرف میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کے اشتہارات سے حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ درخواست گزار نے میٹرو ٹرینوں میں ممنوعہ ایپ کی تشہیر معاملہ کی جانچ کی اپیل کی۔ تقریباً پانچ لاکھ افراد روزانہ میٹرو ریل سے سفر کرتے ہیں اور درخواست گزار کے مطابق عوام اشتہارات سے متاثر ہوں گے۔ تلنگانہ میں گیمنگ ایکٹ 2017 پر عمل کیا جارہا ہے لیکن سرکاری ادارے حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کی جانب سے خلاف ورزی کی شکایت کی گئی ۔ ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ ای ڈی کی جانب سے بٹنگ ایپس معاملہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ میٹرو ریل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2022 سے میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کے اشتہارات روک دیئے گئے ہیں۔ وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے وقت طلب کیا۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 29 اپریل کو مقرر کی ہے۔ 1میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کے اشتہارات کے خلاف درخواست
ہائی کورٹ میں مفاد عامہ عرضی پر 29 اپریل کو آئندہ سماعت، مینجنگ ڈائرکٹر میٹرو ریل کو نوٹس
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے مینجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کو نوٹس جاری کرکے میٹرو ٹرین میں بٹنگ ایپ کے اشتہارات پر وضاحت طلب کی ہے۔ ہائی کورٹ میں ایک ایڈوکیٹ نے مفاد عامہ کی درخواست دائر کرکے شکایت کی کہ میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ عدالت نے میٹرو ریل کے مینجنگ ڈائرکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت منگل کو مقرر کی ہے ۔ میٹرو ریل اور اس کے اسٹیشنوں پر بٹنگ ایپ کے اشتہارات موجود ہیں۔ ایسے وقت جبکہ حکومت بٹنگ ایپس کے خلاف کارروائی کرر ہی ہے جو بھولے بھالے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں تو دوسری طرف میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کے اشتہارات سے حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ درخواست گزار نے میٹرو ٹرینوں میں ممنوعہ ایپ کی تشہیر معاملہ کی جانچ کی اپیل کی۔ تقریباً پانچ لاکھ افراد روزانہ میٹرو ریل سے سفر کرتے ہیں اور درخواست گزار کے مطابق عوام اشتہارات سے متاثر ہوں گے۔ تلنگانہ میں گیمنگ ایکٹ 2017 پر عمل کیا جارہا ہے لیکن سرکاری ادارے حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کی جانب سے خلاف ورزی کی شکایت کی گئی ۔ ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ ای ڈی کی جانب سے بٹنگ ایپس معاملہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ میٹرو ریل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2022 سے میٹرو ریل میں بٹنگ ایپس کے اشتہارات روک دیئے گئے ہیں۔ وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے وقت طلب کیا۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 29 اپریل کو مقرر کی ہے۔ 1