کانگریس رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کا چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب
حیدرآباد ۔21۔ جولائی (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے حیدرآباد میٹرو ریل کو ایل بی نگر سے حیات نگر تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر تیزی سے وسعت اختیارکر رہا ہے اور ایل بی نگر سے حیات نگر عبداللہ پور میٹ تک میٹرو ریل کی توسیع کا طویل عرصہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ توسیع کے سلسلہ میں حیدرآباد کے جنوبی سمت میں واقع علاقوں کے عوام کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ میٹرو نیٹ ورک ایل بی نگر اسٹیشن تک موجود ہے جس کے نتیجہ میں آگے کے علاقوں میں بسنے والے سرکاری و خانگی ملازمین کو بروقت آفس پہنچنے میں دشواری ہورہی ہے ۔ ریاستی حکومت نے توسیعی منصوبہ کے لئے مرکز سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ روزانہ بڑھتی ٹریفک کے نتیجہ میں عوام میٹرو سے سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے حیات نگر تک میٹرو ٹرین پراجکٹ کیلئے مرکز سے رجوع ہونے کی درخواست کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر شہری ترقیات ہردیپ پوری سے کی گئی نمائندگی کا حوالہ دیا ۔ جس میں مرکزی وزیر نے توسیعی منصوبہ سے اتفاق کیا۔ مرکزی وزیر نے وینکٹ ریڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس معاملہ کو تلنگانہ حکومت سے رجوع کرنے کا تیقن دیا۔ ر
