حیدرآباد۔/19 اپریل، ( سیاست نیوز) ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل لمیٹیڈ نے برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ برقی سربراہی کے سلسلہ میں رعایتی شرحوں کا جو معاہدہ کیا گیا تھا اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈسکامس اور الیکٹریسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی نے برقی شرحوں میں اضافہ کردیا ہے۔ 2003 میں رعایتی شرحوں پر سربراہی کا معاہدہ کیا گیا تھا لیکن برقی ادارے اس کے برخلاف شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ریگولیٹری کمیشن نے اضافی شرحوں سے متعلق 23 مارچ کو احکامات جاری کئے۔ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل نے احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ جسٹس ابھیشک ریڈی نے سماعت کی۔ درخواست گذار نے اضافی شرحوں کے احکامات کو معطل رکھنے کی درخواست کی۔ عدالت نے ڈسکامس اور ریگولیٹری کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔ر