حیدرآباد :۔ سی ایم آر ایس ( کمشنر فار میٹرو ریل سیفٹی ) ، مسٹر جنک کمار گارگ اور ریلوے سیفٹی کمیشن کی ٹیم نے مختلف میٹرو ریل اسٹیشنوں پر نئی اپر گریڈس کے سہ روزہ معائنہ کا آغاز کیا اور 18 فروری کو یہ معائنہ اختتام کو پہنچے گا ۔ مسٹر کے وی بی ریڈی ، ایم ڈی ینڈ سی ای او ، ایل ٹی ایم آر ایچ ایل نے بتایا ہے کہ ہم CMRS کے شکر گذار ہیں کہ اس نے حیدرآباد میٹرو ریل اسٹیشنس پر نئی اپ گریڈس کا معائنہ کیا ۔ اس معائنہ کی کامیاب تکمیل کے ساتھ ہم اب بہتر عمدہ کارگزاری کے لیے اپنے سسٹمس کو رواں کریں گے ۔ انہوں نے ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ
LTMRHL
کی ٹیم نے اس معائنہ کے عمل میں انتھک کام کیا ہے ۔۔